• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمراآرٹس کونسل میں تحریک پاکستان کی نایاب تصاویر کی نمائش

لاہور (شوبز رپورٹر )لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے قائدین تحریک پاکستان کی جدوجہد پر مبنی تصاویر کی نمائش ہوئی ۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں قائدین تحریک پاکستان کی تاریخی اور نایاب تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد بچوں، نوجوانوں کو تحریک پاکستان کی جدوجہد سے آ گاہی دینا ہے،نمائش دیکھ کر آزادی کی تحریک کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ 14اگست ایک عہد کی تکمیل کا دن ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ قوم متحد، ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہے ۔
تازہ ترین