لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے کنوینئر سید علمدار حسین بخاری نے کہا ہے کہ کل 18 اگست کو ناصر باغ میں ہونے والی ملک گیرقومی ولایت کنونشن اتحادامت اوروحدت المومنین کا پیغام ہوگی ۔ مولانا امتیاز عباس کاظمی، علامہ مشتاق حسین جعفری ،پیر مقدس کاظمی، لال مہدی خان،مولانا توقیر عباس اوردیگر رہنماو ں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ حکومت کشمیر میں جہاد کا اعلان کرے تو اہل تشیع اس کا ہراول دستہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے ذریعے امت مسلمہ کو دعوت فکر دیں گے کہ کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی پر مشترکہ موقف اختیار کرکے بیان بازی سے آگے ، اب عملی اقدامات کریں۔