• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے ایس ڈی اوزکی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکی

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ کی بار بار ہدایت کے باوجود ایس ڈی اوز کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکی، صارفین کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے ، دفاتر میں موجود نہ رہنے، موبائل فون اٹینڈ نہ ہونے، فیڈرز اور سسٹم کی مانیٹرنگ نہ کرنے کی شکایات بدستور موجود ہیں جبکہ بجلی چوری پکڑنے کے لئے فیلڈ میں نکلنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ، توانائی پاور ڈویژن کے احکامات پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گریڈ 17سے 20کے افسروں اور گریڈ 16 کے ملازمین کو موبائل فون فراہم کئے تھے، ان افسروں اور ملازمین کو موبائل فونز کی فراہمی کا مقصد صارفین کو سہولیات کی فراہمی تھی تاہم گزشتہ 5سالوں میں صارفین کو سب سے زیادہ اور بڑی شکایات موبائل فون اٹینڈنہ کرنے سے متعلق ہیں ، انتظامیہ ایسے افسروں اور ملازمین کیخلاف کارروائی نہیں کرسکی ہے۔
تازہ ترین