• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،6منشیات فروشوں سمیت متعدد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے6منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے 37 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے، تھا نہ بستی ملوک پولیس نے حیدرکالونی میں اشرف ، سجاد اور ایک عورت کو فحش حرکات کرنے پر گرفتار کرلیا،بغیر اجازت غیرقانونی طورپر پٹرول فروخت کرنے پر بنگل والا میں قادر پورراں پولیس نے محمد ظفر کو گرفتارکرلیا،ملتان میں پولیس نے بجلی چوری کرتے ہوئے 14 افراد مرید حسین ، محمد افضل ، آصف ، راشد، محمد افضل، عبدالغفار، سجاد ، منیر احمد، شوکت حسین، صادق حسین، رسول بخش، مختیار حسین، مدنی ،منصورکوپکڑ کر مقدمات درج کرلئے، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر کارروائی کرتے ہوئےتحسین، مظفر حسین،اعتزاز،محمد افضل، شہزاد،غلام مصطفیٰ،دانیال سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے،پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے شاہد ،عمران، ممتاز، غلام مصطفیٰ،راشد علی،عمران سے113لٹر شراب برآمد کرلی،پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختلف علاقوں سے مظہر حسین ،فہیم، محمد شفیق کو قابو کرکے ان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی،پولیس نے مکان کرائے پر دیکر کرایہ نامہ تھا نہ میں درج نہ کروانے پر محمد ریاض ، منیر احمد، عاشق کیخلاف مقدمات درج کرلئے، موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے پر تھا نہ کینٹ پولیس نے کینٹ چوک سے ندیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، اونچی آواز میں گانے چلاکر لوگوں کے آرام میں خلل پید ا کرنے پر تھا نہ نیوملتان پولیس نے محمد علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین