• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او سمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات اور زیادتی کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے 12 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے تھانہ کپ کے ایس ایچ او محمد صادق ، سب انسپکٹر امان اللہ ، ٹرینی اے ایس آئی مشتاق احمد، ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی اور کانسٹیبل محمد عدیل، جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے سب انسپکٹروں رحمت علی اور کرم الہیٰ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والی خاتون کے گھر گھس کر ہراساں و پریشان کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ سے آج جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں نسیم مائی نے درخواست دائر کی تھی،فاضل عدالت نے قیمتی سامان کی چوری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے آج جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں محمد عمر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سبزہ زار میں اسکی د کان سے 2 نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر 16جولائی کو قیمتی سامان چوری کرلیا ، جس پر پولیس کو اطلاع دی تو فرانزک ایکسپرٹس کو بلایا گیا جنہوں نے اپنی کارروائی مکمل کی، پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کی جس میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں لیکن پولیس تھانہ بی زیڈ نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، سیشن عدالت نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان خالق نواز اور رب نواز کی عبوری ضمانتوں میں تھانہ گلگشت پولیس سے 12 ستمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین