• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی :جوگی محلہ کے رہائشیوں کا سیوریج سسٹم بند ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی( نامہ نگار) جوگی محلہ چک نمبر11 ڈبلیو بی کے مکینوں ارسلان غلام شبیر امانت فاطمہ ، محمد فاروق زاہد انجم منضور اکرم پپوشاہد اقبال فریاد، ناصر ساجن تیمور فریدی عجب خان عبدالحمید و دیگر نے مسلسل سیوریج لائن بند رہنے گٹر ابلنے اور صفائی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیہ افسران عملہ صفائی اور ضلعی انتظامی افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے بتایا کہ انکے محلہ میں پھیلے سیوریج کے گندے پانی اور کچرے انکی زندگی عذاب بنادی ہے بدبو سے تعفن پھیلنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں عید سے اگلے روز ان کے ایک بڑے کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ایمبو لینس آئی لیکن انہوں نے گٹر کھلے ہونے اور پھیلے گندے پانی کی وجہ سے مریض کو ہسپتال شفٹ نہ کیا اور مریض کے ورثاء سے معذرت کرکے چلے گئے مظاہرین نے کہا کہ ہم جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے مظاہرین یہ بھی دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو یہ علاقہ چھوڑ کر کسی اور علاقہ میں ہجرت کر جائیں گے ۔
تازہ ترین