• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوس بچوں کو بازیاب کراکے 19اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے حبس بے جا کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم کو حکم دیا ہے کہ محبوس بچوں کو بازیاب کراکے 19 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کریں،فاضل عدالت میں فائزہ مہرین نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے شوہر احمد رضا نے چند روز قبل اسے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا بعدازاں اپنے غنڈہ ساتھیوں کے ساتھ ملکر بچوں کو چھین لیا ، عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کے کمسن ہونے کی وجہ سے بچوں کو درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،مجسٹریٹ کورٹ نے لڑائی جھگڑے، شراب، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت مختلف مقدمات میں ملوث 11 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،ملزمان میں نعمان معین، اشرف،ارشد ، شہزاد،عمران،ریاض احمد، منیر احمد ، محمد عاشق، محمد ریاض اور افضل شامل ہیں، مجسٹریٹ کورٹ نے مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کے ملزم عمر قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین