• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس


بھارتی غاصبانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان کی تشکیل کردہ 8 رکنی کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں اسلام آباد میں جاری ہے۔

وزارتِ خارجہ میں جاری اجلاس میں 50 سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی تالا بندی اور کشمیریوں کی حالتِ زار بھی اس اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے جارحیت اور جوہری خطرات پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہو گی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ سید فخر امام، وفاقی وزیرِ قانون، وزیر اطلاعات و نشریات بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزیر اعظم عمران خان کے نمائندۂ خصوصی احمر بلال صوفی بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین