• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا کی تحقیقات کا آغاز

نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات اور بجلی معطل ہونے کے واقعات پر با ضابطہ تحقیقات شروع کر دیں۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بادی النظر میں یہ حقائق نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر افسران پر مشتمل ٹیم تحقیقات کے لیے تعینات کی گئی ہے جو 15 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کئی علاقوں میں قربانی کے جانور بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شہر میں ہونے والی بارشوں کے سبب کئی علاقوں میں 3 روز تک بجلی معطل رہی اور کے الیکٹرک کے ہیلپ لائن سینٹر کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین