• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3افراد کی لاشیں ملیں،ٹریفک حادثات میں بچی جاں بحق ،3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمسن لڑکی جاں بحق،2پولیس اہلکاروں سمیت3افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3افراد کی لاشیں ملی ہیں،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں موٹر سائیکل پر سوار 5سالہ انمول دختر کاشف تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ،اس کا چچا شاہد زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا،پولیس کے مطابق متوفیہ بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی چچاکے ساتھ سہراب گوٹھ سے آرہی تھی،پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے لیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، صدر کے علاقے میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار 45سالہ صمد خان جبکہ کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اہلکار 25سالہ آصف علی زخمی ہوگیا، ڈاکس تھانے کی حددو سلطان آباد ابراہیم مسجد کے قریب واقع گھر سے 18سالہ سمیع اللہ کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا، پنجاب کالونی فلٹر پلانٹ والی گلی میں واقع گھر سے 17سالہ امین کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معاملہ خودکشی معلوم ہو تا ہے،ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے35 سے40سالہشخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او اشتیاق غوری کے مطابق لاش چار سے پانچ روز پرانی ہے تاہم اسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔‎

تازہ ترین