• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ،فیکٹری کا ملازم جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی صنعتی ایریا میں فائرنگ سے فیکٹری کا ملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ گلشن اقبال میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلاک نمبر 22 میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حا لت میں عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 50سالہ اج ولی ولد کھوج زر کے نام سے کی گئی ،مقتول قریبی واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں ڈرائیور کی ملازمت کرتا تھا اور آبائی تعلق صوابی سے تھا،پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد دو اور ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا،واقعہ ابتدائی تفتیش میں ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے،دریں اثنا سفاری پارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 2افراد کو گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گئے ،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کی شناخت 40سالہ عبدالمنان ولد محمد شفیع اور 48سالہ خادم حسین ولد مصری خان کے نام سے کی گئی۔‎

تازہ ترین