• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بند نالے،لائنیں فوری صاف،نکاسی آب یقینی بنائی جائے،سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے ہفتے کے روز پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کراچی ایڈمن سوسائٹی کا دورہ کیا، انہوں نے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری طور پر علاقے میں بند نالوں کی صفائی کا حکم دیا تھا،انہوں نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی بند ہونے والی لائینوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور انتظامی اہلکاروں کو صفائی اور نکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ایڈمن سوسائٹی کے علاوہ جہاں کہیں بھی شہر میں بند نالے یا لائینین موجود ہیں ان کو فوری طور پر صاف کیا جائےاور نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ جلدہی شہر سے آلاشیں اٹھانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین