• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لیاقت آباد،پانچ منزلہ عمارت مخدوش قرار،مکینوں سے خالی کرالی گئی


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب 5پانچ منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا،پولیس نے مکینوں سے عمارت خالی کروالی، تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ چوک کے قریب واقع 5منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کو حصار میں لے لیا ہے ،پولیس نے بتایا کہ عمارت کو مخدوش قرار دے کر رہائش پذیر افراد کوباہر نکال کر خالی کروالیاگیا ہے، جبکہ عمارت کے ساتھ منسلک پی ایم ٹی کو بھی بند کردیا گیا ہے، عمارت کی گیس بھی منقطع کردی گئی ہیں، جبکہ عمارت کے اطراف میں واقع دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی حکام نے دورہ کرکے مخدوش قرار دی گئی عمارت کا جائزہ لیا، پولیس نے مزید بتایا کہ عمارت کو گرادیا جائیگا، جبکہ اس سے قبل مکینوں کو ایک ایک کرکے بلڈنگ میں جاکر سامان نکالنے کی اجازت دی جائے گی، عمارت میں 15 خاندان رہائش پذیر تھے، ایس بی سی اے کے اعلامیے کے مطابق 5منزلہ اس عمارت کو 10سال قبل مخدوش قرار دیا گیا اور  کچھ عرصہ قبل عمارت میں رہائش پذیر خاندانوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

تازہ ترین