• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت،اے کلاس رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت کے روبرو حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے شہری شیخ سعد احمد کی ہلاکت پر اے کلاس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق 29 جولائی کو پاپوش نگر کے علاقہ میں شیخ سعد احمد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا، یکم اگست کو متوفی کے بھائی شیخ وقاص احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، الیکٹریکل انسپکٹر ریجن ٹو حکومت سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے، 17 روز میں ذمہ داران کا تعین نہیں کیا جاسکا، عدالت نے رپورٹ منظور کرنے سے انکار کردیا، عدالت نے ایک ہفتہ میں الیکٹریکل انسپکٹر کی رپورٹ کے ہمراہ حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین