• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پیسے بھیجنے کے الزام پر علی زیدی کو نوٹس بھیجوں گا،فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو یم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے مجھ پر لندن پیسے بھیجنے کے حوالے سے جو الزامات لگائے ہیں میں انھیں قانونی نوٹس بھیجوں گا وہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے الزامات کو عدالت میں ثابت کریں ،وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کے وہ لوگ شامل ہیں جن پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں اس پر یا تو خود علی زیدی مستعفی ہوں یا ایم کیو ایم کے وزراءسے استعفے لئے جائیں،کراچی کی صفائی مہم کے نام پر بلدیاتی الیکشن کے لئے کراچی کے عوام کو بیوقوف بناکر چندہ جمع کیا جارہا ہے اور علی زیدی خود میئر کراچی بننے کے امیدوار ہیں ، میں نیب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی مہم کے نام پر چندہ جمع کرنے کے حوالے سے نظر رکھے،میں وزیر اعظم اور اداروں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ وفاقی وزیرکے رویہ کا نوٹس لیں نہیں تو دوسری صورت میں مجھے اپنے کارکنوں کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر نگہت،کامران اختر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ علی زیدی کو نسلر بھی نہیں بن سکتے تھے و،ہ کچرا صاف کرنے کی مہم چلارہے ہیں لیکن ان کے دماغ میں خود کچرا بھرا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی چند لوگوں کی وجہ سے بدنام تھی لیکن کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کو 35سال تک برداشت کیا،ان لوگوں کو پانچ سال سے پہلے ہی فارغ کردیں گے۔
تازہ ترین