• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ہزار پاکستانی ڈاکٹرز کو فارغ کرنا باعث تشویش ہے،پروفیسر عارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن نے سعودی کمیشن فار ہیلتھ اسپیشلٹیز اور اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل پاکستانی 3ہزارڈاکٹروں کو ملازمتوں سے فارغ کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر طبی ایسوسی ایشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں سے فوری طور پر بات چیت کی جائے اور مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی جائیں، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد عارف ،پروفیسر خلیل احمد گل ،پروفیسر نعیم الحق پروفیسر مصطفیٰ قائم خانی ،پروفیسر سید شاہد نور ،عباس حسین،اطہر صدیقی اور دیگر نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل اسپیشلائزڈ ڈاکٹر گزشتہ 15سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
تازہ ترین