• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) اہم شاہراہوں پر بھینسوں کے گشت سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے، پرانا سکھر میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد بھینسوں سے ٹکراکر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال لے جاکر طبی امداد دی گئی، زخمی ہونیوالوں میں عبدالشکور، علی گوہر شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں قائم بھینسوں کے باڑوں کو کیٹل کالونی منتقل نہ کئے جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صبح اور دوپہر کے اوقات میں شہر میں قائم باڑوں سے بھینسیں نکل کر دریا و نہروں میں نہانے کے لئے جاتی ہیں اور شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر موٹر سائیکل و دیگر گاڑیاں بھینسوں سے ٹکراتی ہیں۔
تازہ ترین