• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی معاون وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، علاقائی سلامتی، افغان امن پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(جنگ نیوز)معاون امریکی وزیر خارجہ جان جے سلیوان نے جمعے کو بھارتی وزیر برائے بیرونی امور، سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے بتایا ہے کہ سلیوان اور جے شنکر نے مختلف جہتی امور پر گفتگو کی، جن میں علاقائی سلامتی، افغانستان میں امن کو فروغ دینے اور امریکہ بھارت تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسیع کرنے کے معاملات شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نے آزاد اور قابل رسائی کی نوعیت کے ’انڈو پیسیفک‘ خطے کے دونوں ملکوں کے یکساں نصب العین اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات، جن میں یکساں سوچ کے مالک دیگر ساجھے دار بھی شامل ہوں، بھارتی حکام سے ملاقاتوں کے دوران وسیع جہتی امریکہ بھارت اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید بڑھانے پر گفتگو کی۔مورگن آرٹیگس کے مطابق، باہمی ملاقاتوں میں، امریکہ اور بھارت کی جانب سے جمہوری اقدار، معاشی نشو نما اور قانون کی حکمرانی سے متعلق یکساں سوچ کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔بعدازاں، جان سلیوان نے ’بھارت امریکہ فورم‘ سے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین