• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کرام کی واپسی کی سہولت کیلئے سعودی عرب کا ’’ایاب ‘‘منصوبہ

جدہ(شاہدنعیم) حجاج کرام کی واپسی کی سہولت کیلئے سعودی عرب نے’’ایاب ‘‘منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی نے "اِياب" (واپسی) کے نام سے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو حجاج کرام کی خدمت میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد ہے۔ منصوبے کے تجرباتی مرحلے کا آغاز ان شاء اللہ آئندہ دو روز میں ہو گا۔ منصوبے کا مقصد حجاج کرام کی واپسی کے سفر کے اقدامات کو ہوائی اڈے پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی قیام گاہوں پر مکمل کرنے کو آسان بنانا ہے۔

تازہ ترین