• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، جنوبی عبوری کونسل کا قبضے میں لی گئی تنصیبات اور عمارتوں سے انخلا

صنعا(جنگ نیوز) یمن کی جنوبی عبوری کونسل ( ایس ٹی سی )نے ہفتے کی صبح عدن میں گذشتہ ہفتے قبضے میں لی گئی سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو خالی کردیا ہے۔ عرب اتحاد کے ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی عبوری کونسل نے عدن اسپتال، مرکزی بنک اور دوسری متعدد سرکاری عمارتوں کو خالی کر دیا ہے اور ان کا کنٹرول یمن کے صدارتی بریگیڈز کے حوالے کردیا ہے۔ عرب اتحاد ہی نے حکومت اور ایس ٹی سی کی فورسز سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔اتحاد نے ایک بیان میں ایس ٹی سی کی فورسز اور حکومت کے جنگ بندی کی اپیل پر عمل درآمد کو سراہا ہے۔ اس نے فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے زیر قبضہ علاقوں کو خالی کر دیں۔

تازہ ترین