• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجینیا میں ٹی وی کے ڈبے میں منہ چھپائے شخص کا 50 گھروں کو پرانے ٹی وی کا انوکھا تحفہ

نیویارک (نیوز ڈیسک)چہرے پر پرانا ٹی وی کور چڑھائے پر اسرار شخص نے درجنوں گھروں میں خاموشی سے پرانے ٹی وی رکھ کر رہائشیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔امریکی ریاست ورجینیا میں پرانے ٹی وی کے ڈبے سے منہ چھپائے شخص نے راتوں رات تقریباً 50 گھروں کی دہلیز پر پرانے ٹی وی رکھ دیے جس کی گھر کے رہائشیوں کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔غیر ملکی میڈیا میں جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پراسرار شخص نے ایک پرانے ٹی وی کا خالی ڈبہ اپنے منہ پر چڑھا رکھا ہے اور اس نے رات کے اندھیرے میں تقریباً 50 کے قریب گھروں کی دہلیز پر پرانے ٹی وی سیٹ رکھے۔

تازہ ترین