• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہواوے گوگل کی میپس اپلیکشن کے مقابلے میں اپنا میپ لانے کیلئے تیار

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)ہواوے کی جانب سےاکتوبر میں جاری ہونیوالی میپنگ ٹول کٹ موبائل ایپس اور سروسز کو مقامی میپس سے کنکٹ کرے گی امریکی پابندیوں کے بعد اینڈرائیڈ کے متبادل آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا گیا جو فی الحال اسمارٹ ٹیلیویژن یا ایسی ہی مصنوعات میں استعمال ہوگا۔مگر اب یہ چینی کمپنی گوگل کی مقبول ترین میپس اپلیکشن کے مقابلے میں اپنا میپ لانے کے لیے تیار کررہی ہے۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ہواوے ایک میپنگ ٹول کٹ اکتوبر میں جاری کرے گی جو موبائل ایپس اور سروسز کو مقامی میپس سے کنکٹ کرے گی اور یہ گوگل میپس کی جگہ لے گی۔اس سروس کو میپ کٹ کا نام دیا گیا ہے جو اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد بھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگی بلکہ ڈویلپرز اسے مختلف ایپس کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
تازہ ترین