• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جامشورو (ایجنسیاں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملک کے اندرونی اور بیرون مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو ٹارگٹ کر رہی ہے، صوبائی حکومت اور کابینہ ارکان عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ملک اس وقت خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے، ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی ہے، یہ دو ایسے مسائل ہیں جو ہر نئے دن کے ساتھ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ تھانو احمد خان میں پیپلز پارٹی رہنما ملک اسد سکندر کی والدہ کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری افسوس ناک ہے، پی ٹی آئی والے آصف زرداری سے خوفزدہ تھے اسلئے انہیں جیل میں ڈالا گیا ہے، فیصل واوڈا اگر یہ کہتے ہیں کہ 600؍ لوگوں کو لٹکایا جائے گا تو وہ خود کہیں نظر نہیں آتے، میڈیا ان کے ایسے بیانات کو سنجیدہ نہ لے، مستقبل میں وہ کہیں نظر نہیں آ رہے، اسلئے انہیں اپنا غصہ نکال لینے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں سے اپوزیشن جماعتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، انتشار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے غیر سنجیدہ بیانات دیتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹ جائے۔

تازہ ترین