• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات ملکر بہتر بنانے کی ضرورت ہے، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ

کوٹری (نامہ نگار) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مل کر سندھ کے حالات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعلیٰ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی دعوت بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر تھانہ احمد خان میں ہفتے کے روز دعائے مغفرت کے بعد مشترکہ میڈیا ٹاک میں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے شکوہ کیا کہ سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، گورنر صاحب سے اس پر دھیان دیں، سندھ کا متوسط طبقہ اس صورتحال سے سخت متاثر ہے۔ اس موقع پرگورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک اب بہتری کی طرف جارہا ہے، ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں، تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، اسٹا ک ا یکسچینج بھی بہتر ی کی طرف آجائے گا۔

تازہ ترین