• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی پروگراموں کیلئے 15ارب41کروڑ65 لاکھ کے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے اب تک مجموعی طور پر 15 ارب 41 کروڑ65 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ ایراءکیلئے 50کروڑ ، اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 4ارب27کروڑ، ایچ ای سی کیلئے 4 ارب 44کروڑ شامل ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کےلئے 925 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے ایراءکیلئے 50کروڑ ، اے جے کے بلاک کےلئے 4ارب 66کروڑ، سپارکوکےلئے 36کروڑ58 لاکھ51 ہزار،ریونیو ڈویژن کےلئے 19کروڑ81 لاکھ53 ہزار، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کےلئے 4کروڑ57 لاکھ50 ہزار، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کےلئے 6کروڑ2 لاکھ94ہزار،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کےلئے 4ارب27کروڑ3 لاکھ22 ہزار، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کےلئے دو کروڑ28 لاکھ4 ہزار،ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کےلئے ایک کروڑ51 لاکھ 52 ہزار، داخلہ ڈویژن کےلئے75 کروڑ ایک لاکھ 48 ہزار ، انسانی حقوق ڈویژن کےلئے 75لاکھ 80 ہزار، ہایئرایجوکیشن کمیشن کےلئے 4 ارب 44کروڑ71 لاکھ 6 ہزار،سرمایہ کاری بورڈ کےلئے دو کروڑ اور ایوی ایشن ڈویژن کےلئے 5 کروڑ27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین