• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر عالمی ردعمل سے پریشان، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

سماہنی (نامہ نگار،جنگ نیوز)بھارت کشمیر پر عالمی ردعمل سے پریشان ہے،اور پاکستان کی سفارتی مہم نے بھارت کو بہت حد تک تنہا کردیا ہے،بھارت نے اپنی خفت مٹانے کیلئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کردیا ہے،ہفتے کو بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر پر بلا اشتعال فارنگ و گولہ باری ،چاہی نہالہ ،بڑوھ اور دیگر علاقوں کی سول آبادی پر شدید ترین مارٹر شیلنگ کی گئی ، صبح سویرے فائرنگ و گولہ باری شروع ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے جو کئی گھنٹے گھروں ہی میں محصور رہے ، سرکاری سکول چھٹیوں کے بعد کلے تھے کئی ایک اساتذہ اور بچے بھی سکولوں ہی میں محصور رہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاک فوج کا دندان شکن جوابکے مورچوں کو خاموش کرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے بھارت کی درندہ صفت فوج نے مختلف محاذوں پر ناکامی پر غفت مٹانے کے لئے سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں چاہی نہالہ ، بڑوھ سمیت متعدد علاقوں کی سول آبادی کو شدید ترین فائرنگ و گولہ باری کا نشانہ بنایا فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے بغیر وقفے کے جاری رہا جس میں شدید ترین مارٹر شیلنگ کی گئی گولہ باری کے دوران سارا علاقہ گولوں کی آواز سے لزرتا رہا لوگ کئی گھنٹے اپنے گھروں میں محصور رہے سکول پہنچنے والے بچے اور اساتذہ بھی کمروں میں کئی گھنٹے محصور رہے ادھر پاک فوج نے دندان شکن جواب دیکر بھارتی مورچوں کو خاموش کرا دیا شدید گولہ باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ کچھ ٹریفک راستہ بدل کر بھمبر اور میرپور روانہ ہوتی رہی سما ہنی ہسپتال انتظامیہ نے گولہ باری شروع ہوتے ہی ہسپتال میں ریڈ الرٹ کر دیا تھا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ ہمہ وقت موجود رہا۔

تازہ ترین