• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاران: بی اے پی رہنماء کے گھر پر دستی بم حملہ، 3افراد زخمی

خاران(نامہ نگار ) بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے رہنماء ٹھیکیدار حاجی عبدالطیف نوتیزئی کے گھر پر نامعلوم افرادنے دستی بم سے حملہ کر دیا، دھماکے میںتین افراد زخمی ہو گئے ،خاران پولیس کے مطابق تھانہ روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ٹھیکیدار عبدالطیف نوتیزئی کے گھر پر دستی بم پھینکاجو زور دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے سے گھر میں موجود ٹھیکیدار عبدالطیف نوتیزئی کے بھائی عبدالمنان نوتیزئی ،کزن طارق ساسولی اور عبدالرئوف زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لئے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال خاران منتقل کیا گیا۔ 
تازہ ترین