• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

” اسٹائل ایوارڈ “ شو کا ایک دِن جیو کے ساتھ دلچسپ احوال آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کا دلچسپ احوال اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں پیش کیا جائے گا۔ شو کے دوران سب سے پہلی لکس گرل شبنم کے دل کی باتیں بھی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ میں گھر پر سپر اسٹار نہیں ہوں ، گھر پر ہر کوئی تنقید کرتا ہے۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں تھوڑی بہت باغی ہوں۔ ندایاسرنے بتایا کہ میں مثبت رہتی ہوں جلتی کڑھتی نہیں ہوں اس لئے خوش شکل ہوں۔ ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی خاص کردار کی خواہش نہیں کی ۔ یاد رہے کہ 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی مسحور کن تقریب ”جیو ٹی وی “ کے اشتراک سے کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس میں حسن کے ساتھ ، فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال انٹرٹینمنٹ، موسیقی اور فیشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آرٹسٹوں کی خوبصورت ایوارڈکے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی ۔اسٹائل ایوارڈ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے نامور اداکاروں کی تفصیلی گفتگو اور ایوراڈ شو کا دلچسپ احوال ناظرین سینئر صحافی اور پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کی میزبانی میں شام7 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین