• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے کشمیریوں پرمظالم کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کیا جائے، رحمان ملک

اسلام آباد ( طاہر خلیل، عاصم یاسین ) چیئر مین داخلہ کمیٹی اور سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نےکہا ہے کہ مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزاقدامات کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کیا جائے ۔ کشمیر میں استصواب رائے کی حتمی تاریخ کے اعلان کی یو این سے درخواست کی جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط میں انہوں نے اقوام متحدہ جانےکیلئے چھ نکات تجویز کیے ،رحمان ملک نے کہا کہ یو این سےکہا جائے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کرے اور کشمیر میں استصواب رائے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیاجائے ۔ پائیدار امن کے لیے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ یو این ہیومن رائٹس کمیشن کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ایک اعلیٰ سطح کا کمیشن بنائے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے اور اس کی ایک جامع رپورٹ پیش کرے ۔

تازہ ترین