• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کل ورلڈ ہیومنٹیرین ڈے منایا جائے گا

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ)برطانیہ سمیت دینا بھر میں 19 اگست کو ورلڈ ہیومنٹیرین ڈے منایا جائے گا۔ دنیا بھر میں یہ دن انسانی ہمدردی میں کام کرنے والے امدادی کارکنوں کی یاد میں منایا جاتا ہے تاکہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔ دن منانے کے حوالے سے 2009 میں اقوام متحدہ میں ایک قرار داد منظور کی گئی اور 19 اگست کا دن امدادی کارکنان کیلئےمختص کیا گیا ۔ورلڈہیومنٹیرین ڈے اقوام متحدہ کیلئے 30 سال تک کام کرنے والے کارکن سرجیووائراڈی میلوکی خدمات میں منایا جاتا ہے جو عراق میں اقوام متحدہ کے 21دیگر کارکنان کے ساتھ بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین