• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد جاوید پہلے بجٹ میں ٹیکس سسٹم آ سان بنا دیں گے

لندن ( پی اے ) چانسلر ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ موسم خزاں میں بجٹ سے قبل ٹیکس سسٹم کو آسان بنا دیا جائے۔چانسلر بننے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں مسٹر جاوید نے دی ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ’’ وہ ٹیکس کی شرح کم رکھنے والے شخص‘‘ ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اس بات کی اہمیت ہوتی ہے کہ کم ادائیگیوں کے بارے میں سوچا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے ممکنہ طور پر بھاری شرح سے ٹیکس دیا۔ چانسلر نے مزید کہا کہ وہ سٹامپ ڈیوٹی میں تبدیلیوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ جب ان سے بھاری آمدنی والوں پر ٹیکس کے بارے میں سوال کیا گیا تو چانسلر نے کہا کہ لوگوں کو بجٹ کی آمد کا انتظار کرنا چاہئے۔ عمومی طور پر میں ٹیکسوں کی کم شرح لاگو کرنے کا خواہشمند ہوں تاہم اس کی سطح اتنی ہونی چاہئے کہ پبلک سروسز کیلئے ادائیگی ہو سکے۔ دوسری جانب ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ فار فزکل سٹڈیزکے پال جانسن کا کہنا تھا کہ تمام چانسلر اپنی آمد کے وقت آسان ٹیکسز کی بات کرتے ہیں مگر جب وہ اپنا عہدہ چھوڑتے ہیں تو سسٹم زیادہ پیچیدہ ٹیکس کوڈ پر مبنی ہوتا ہے۔
تازہ ترین