• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا، یوسف اختر

لیسٹر (پ ر) یورپین پاکستانی کرسچین آرگنائزیشن کے صدر چوہدری یوسف اخترنے یورپین پاکستانی کرسچین آرگنائزیشن کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چلنے کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے مضبوط اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحیوں نے بھی پاکستان کے قیام سے لے کر تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیاہے جب پنجاب کی تقسیم ہورہی تھی تو قائدِاعظم نے اس وقت کے مسیحی لیڈر ایس پی سنگھا سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان بنانے میں ہمارا ساتھ دیں تو قیام پاکستان کے بعد مسلمان مسیحیوں کے احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے، ان کو مساوی حقوق ملیں گے اور اسمبلیوں میں ان کو نمائندگی دیں گے۔ چوہدری یوسف اختر نے مزید کہا آج ہم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یو حنا آباد کے بے گناہ مسیحیوں کو رہا کیا جائے۔
تازہ ترین