• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کیلئے سوا کروڑ مالیت کے 2ائیر کمپریسر خریدنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال کے سنڑل سٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے سوا کروڑ روپے مالیت کے دو ائیر کمپریسر بمعہ ڈرائیر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔نشتر ذرائع کے مطابق سنڑل سٹرلائزیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ(سی ایس ایس ڈی) کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ائیر کمپریسر،ڈرائیر،ایسسریز خریدی جارہی ہیں۔اور مالی سال20۔2019 میں اس کیلئے بجٹ مختص کئے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق سنٹرل سٹرلائزیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ کا کردار آپریشن کے دوران استعمال ہونے آلات جراحی کو جراثیم سے پاک کرنے میں کلیدی ہے۔اسی لئے اس شعبہ کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے ۔
تازہ ترین