• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے مسائل حل کئے جائیں گے: ایم ایس نشتر

ملتان( سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتال کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور محنت و جانفشانی سے مریضوں کی خدمت کرتے ہیں۔وہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان اور شاہین یونٹی پیرا میڈیکس کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ایم ایس نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ہسپتال کے معاملات کی بہتری کیلئے ان کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔وائی ڈی اے ملتان کے وفد کی قیادت صدر ڈاکٹر محمد فاران اسلم نے کی۔چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عدنان ملک،نائب صدر ڈاکٹر مدثر سرانی و دیگر شامل تھے ۔وفد نے ڈاکٹروں و مریضوں کوپیش آنیوالے معاملات و مسائل سے آگاہ کیا۔ایم ایس کو بتایا کہ ہم ہسپتال کے اندر میرٹ کی بالا دستی اور مریض کے مسائل کے حل کیلیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ شاہین یونٹی کے وفد نے رانا عامر علی کی قیادت میں ایم ایس سے ملاقات کر کے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین