• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بوندا باندی، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں


کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے ، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

دوسری جانب اپر کوہستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم کو کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم جمعے کی رات سے بند تھی جس کے باعث  متعدد گاڑیاں اور سیکڑوں مسافر  پھنسے ہوئے تھے ۔

تازہ ترین