• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پر فاشسٹ ہندوؤں کا قبضہ ہے، وزیر اعظم


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پرفاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں محصور90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے،اس صورتحال پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یو این مبصرین کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا فاشسٹ،نسل پرست مودی حکومت کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیےسنجیدہ نوٹس لے، یہ معاملہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا پر بھی اثر اندازہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرہ پاکستان، بھارت میں موجود اقلیتوں کے لیے بھی ہے، کوئی بھی شخص اگر گوگل کرے تو اسے نازی نظریات اور آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی میں مماثلت نظرآجائیگی ۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ آر ایس ایس کے غنڈے تباہی مچاتے پھر رہے ہیں،40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے، جن بوتل سے باہر آچکا ،عالمی برادری اسے روکے۔

تازہ ترین