• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسمتھ کو آرچر کا باؤنسر، انگلش بولر پر شعیب اختر کی تنقید

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روزانگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ میچ کے آخری روز کھیل سے باہر ہوگئے۔


اسمتھ کی جگہ مارنوس لابوس شین کو بطور متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، ماضی کے برق رفتار بولر شعیب اختر نے جوفرا آرچر کے رویے پر تنقید کی۔

اسٹیو اسمتھ کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کردی گئی ہے۔

شعیب اختر نے باؤنسر لگنے اور اسمتھ کے زمین پر گر جانے کے باوجود آرچر کی طرف سے خیریت معلوم نہ کرنے پر تنقید کی ۔

اپنے وقت کے برق رفتار بولر نے کہا کہ باؤنسر کھیل کا حصہ ہے، لیکن حریف کو گیند مارنے کےبعد اس کی خیریت معلوم کرنا بھی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب اختر نے کہاکہ باؤنسرز کرانا کھیل کا حصہ ہے لیکن اگر گیند کھلاڑی کے سر پر لگے اور وہ گر پڑے تو اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ بولر آگے بڑھ کر بیٹسمین کی خیریت دریافت کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جوفرا آرچر کا اسمتھ کو گیند مارنے کے بعد آگے بڑھ جانا مناسب عمل نہیں تھا کیوں کہ اسمتھ اس وقت تکلیف میں تھے۔

شعیب اختر نے کہا کہ جب بھی ان کا باؤنسر کسی بیٹسمین کو لگتا تو وہ سب سے پہلے اس کی خیریت معلوم کرنے کو دوڑتے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین