• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکا، آسٹریلیا جرمنی، کینیڈا اور جنوبی کوریا میں مظاہرے

کراچی (نیوز ڈیسک، ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور وادی میں جاری کرفیو کیخلاف کئی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک، آسٹریلیا ، جرمنی، کینیڈا اور جنوبی کوریا میں لوگ سڑکوں پر آئے، ہیوسٹن میں سکھ برادری نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا اقدام نامنظور، پوری دنیا کا کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار، نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین