• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس(رضا چوہدری)پیرس کے نواحی علاقہ میں ایک ریسٹورنٹ پر سینڈوچ تاخیر سےدینے پر نوجوان ویٹر کو کولی مار ہلاک کر دیا گیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ قاتل نے پیرس کے مشرق میں شور لی لی گرانڈ کے لی مسٹرل ریستوران میں 28سالہ ویٹر کو ایک ہینڈگن سے فائر کرکے ہلاک کر دیا کیونکہ اس کا "سینڈویچ جلدی سے تیار نہیں ہوا تھا"۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پیرامیڈیکل سٹاف نے موقع پر پہنچ ویٹر کو ابتدائی طبعی امداد دے اس کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ اسے بچانے میں ناکام رہے اور انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

تازہ ترین