• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد، بھارت کیخلاف سیکڑوں کشمیریوں کادھرنا، احتجاجی ریلی و مارچ

مظفرآباد(جنگ نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چودہویں دن بھارتی حکومت اور قابض افواج کی جانب سے جاری کرفیو، پاپندیوں اور مواصلاتی نظام کی بندش کیخلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام سنٹرل پریس کلب کے سامنے کشمیری منقسم خاندانوں کے سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی۔ دھرنے میں بچوں، بچیوں اور خواتین نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور کچھ دیر جموں کشمیرکے غم میں خاموشی اختیار کئے رکھی۔دھرنے میں شریک خاندانوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو کے نفاذ، ناکہ بندیوں اور گرفتاریوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور او آئی سی سے جموں کشمیر میں انسانیت بچانے کیلئے فوری مدد کی اپیل کردی۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی سے محصور کشمیری عوام کی زندگیاں بچانے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے جموں کشمیرمیں انسانیت کو بچانے کیلئے عالمی ادارے بھارت پر دباؤ بڑھائیں ۔ اس موقع پر مقررین نے عالمی برادری سے جموں کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ مقررین نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے کشمیر قضیہ کو عوامی امنگوں، خواہشات کے مطابق حل کر نے کی اشد ضرورت ہے دھرنے میں شریک بچیوں اور خواتین و دیگر نے سنٹرل پریس کلب سے گھڑی پن چوک کی طرف مارچ کیا۔

تازہ ترین