• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرے پہ سو درے، پنجاب حکومت نے غریب مریضوں کی مشکلات بڑھادیں

لاہور(جنگ نیوز) پنجاب حکومت نے مریضوں کی مشکلات بڑھادیں، سرکاری بنیادی صحت مراکزمیں ٹیسٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیور فنکشن ٹیسٹ 50 سے بڑھاکر 300روپے جبکہ الٹرا سائونڈ 50سے بڑھا کر 150 روپے کردیا گیا۔سی ٹی اسکین ایک ہزار سے بڑھاکر ڈھائی ہزار اور ای سی جی 60سے بڑھا کر 100 روپے کردیا گیا۔ اسپتالوں میں آنے والوں کیلئے پارکنگ فیس بھی مقرر کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس کی مد میں مریضوں کو کار کے20اور موٹرسائیکل کے 10روپے بھی ادا کرنا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیسوں کا اطلاق ضلعی، تحصیل، رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی ہیلتھ یونٹس پر ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اپنے مفت ٹیسٹ زکوۃ فنڈز سے کراسکتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کے ٹیسٹ بالکل مفت کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کیلئے علاج کی مفت سہولت ختم نہیں کی گئی بلکہ ان ڈور میں آنے والے ایسے افراد جو مستحق نہیں، ان کیلئے ٹیسٹ کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین