• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام تراشی کے بجائے صفائی ستھرائی کے امور انجام دیئے جائیں،ذوالفقارشاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتازمزدور رہنما سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ شہر کے بڑے نالوں گجرنالہ ، اورنگی نالہ ،سول لائینز نالہ سمیت دیگر نالوں پر قائم 30ہزار سے زائد مکانات کومنہدم اور برساتی نالوں میں ڈالی گئی 35فیصد سیوریج لائنوں کو مین لائنوں میں لنک کیے بغیر برساتی نالوں کی صفائی مکمل نہیں ہوسکتی،وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور ضلعی شہری حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے باہمی مشاورت سے صفائی ستھرائی کے امور انجام دیں،انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی کروانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نالوں سے نکالی گئی گیپ کو لینڈ فل سائٹ کے راستے میں ڈالنے کی بجائے کچرے کے لیے مختص جگہ پر ڈالیں کیونکہ نالوں کی گیپ راستوں میں ڈالے جانے کے باعث لینڈ فل سائٹس پر کچرہ ڈالنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ کافی وقت لگے گا ۔
تازہ ترین