• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے آرٹیکل 370کو ختم کرکے کشمیریوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے،مفتی ابوہریرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوت الاسلام پاکستان کے چئیر مین اور جامعہ اسلامیہ پاکستان کے مہتمم مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370کو ختم کرکے کشمیریوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، دنیا کے ساتھ بھارت میں خود قانون دان،ارکین اسمبلی، دانشور اورسماجی تنظیمیں بھارتی اقدام کو ناانصافی پر مبنی قرار دے رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں مصروف ہے، بھارتی فوجیو ں کے کرفیو سے مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج ہوگئی ،لوگ گھروں میں قیدہو کررہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فوری نوٹس لے کر کشمیریوں کے غصب شدہ حقوق بحال کروائے اورانہیں بھارتی ظلم وبربریت سے آزادی دلوائے۔
تازہ ترین