• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور بلدیاتی ادارے شہر کی صفائی پر توجہ دیں،علامہ ناظر عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدرعلامہ ناظرعباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں دس منٹ ہونے والی بارش نے سندھ حکومت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی کارکر دگی سے پردہ اُٹھا دیا شہر بھر کی مین شہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے منٹوں کا سفر عوام نے گھنٹو ں میں طے کیا، جگہ جگہ شاہراہوں کو ایک ہی وقت میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کھود دیا گیا ہے عوام کو متبادل راستہ بھی فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہر میں ٹر یفک کے مسائل بے قابو ہو گئے ہیں ۔علامہ ناظر نے کہا کہ حکومت اور بلدیاتی اداروں کو اب شہر کی صفائی ستھرائی اور تر قیاتی کا مو ں کی طرف توجہ دینی ہوگی،گندگی کے باعث خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔بلدیاتی نمائندے اپنی یو سیز میں نئی سیوریج لائنیں ڈالیں اور صفائی مہم شروع کی جائے۔
تازہ ترین