• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،پولیس افسر سمیت 7 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور سب انسپکٹرسمیت 7 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ہائوس میں مبینہ لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے حملہ کرکے اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر سمیت3 فرادکو زخمی کردیا، شاہ لطیف ٹاون تھانے کی خلدآباد چوکی کے انچارج کاکہناہے کہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ہائوس میں لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے حمزہ اوراسکے ساتھی راجہ، افتخار ، کاشف اوررحمان نے لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں سے اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹرمحمد رمضان سمیت 3افراد کو زخمی کر دیا، پولیس کی مداخلت پر مذکورہ افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کی جارہی ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ فرار افراد پی ایچ اے ہاوس کا داخلی دروازہ کھول کر اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے، زخمی افراد نے مزاحمت کی تو حمزہ اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ، چوکی انچارج کے مطابق زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا،رسالہ تھانے کی حدود لیمارکیٹ نگار سینما کے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے خاتون 30سالہ ماریہ زوجہ احمد بلوچ زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،سعود آباد کے علاقے ملت گارڈن میں فائرنگ کے واقعہ میں 2افراد 35سالہ عمران ولد محمد صادق اور 65سالہ محمد گل اختر ولد رستم زخمی ہو گئے ،سچل تھانے کی حددو نیو رضویہ سوسائٹی میمن اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ راحیل علی ولد محمد علی زخمی ہو گیا۔‎
تازہ ترین