• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے، نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاہے کہ قربانی اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے اور اصل قربانی یہی ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کردیا جائے اور ہر طرح کے حالات میں حق و سچ کا ساتھ دیں،باطل کے خلاف آواز بلند کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں قصاب،مزدور اور ڈرائیورزکے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کراچی عبد الوہاب،ڈپٹی سیکرٹری راشد قریشی، چیف ایگزیکٹیو الخدمت سلیم اظہر، قاضی صدر الدین اور دیگربھی موجود تھے،استقبالیے میں محمد ابراہیم انصاری،محمد زید اور دیگر نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے،حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ دنیا میں تمام پیشے ہی اچھے ہیں لیکن جس پیشے میں محنت ہو وہ اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے،محنت مزدوری کرنے والے کو اللہ کا دوست قراردیا گیا ہے، ہمیں حق اور حلال طریقے سے کمانا چاہیئے اور اپنے بچوں کی حلال مال سے پرورش کرنی چاہیئے،انسان اللہ کے نام پر حلال طریقے سے کمائے گا تو یقینا اس مال میں برکت بھی ہوگی اور محدود وسائل میں فراوانی ہوجائے گی۔
تازہ ترین