• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہالیان فیڈرل بی ایریا بلاک16 آج دفتر واٹر بورڈ کا گھیرائو اور احتجاجی مظاہرہ کرینگے

کراچی(نیوز ڈیسک)اہالیان فیڈرل بی ایریا بلاک 16اور محلہ کمیٹی نے گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں سیوریج ملے پانی کی فراہمی پر واٹر بورڈ کے ایکسیئن، سب انجینئر اور دیگر عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گلبرگ ٹائون میں واقع دفتر واٹر بورڈ کا پیر کودوپہر دو بجے گھیرائو کرنے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مکینوں کے مطابق شاہراہ پاکستان پراحتجاجی دھرنا دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کی موجودگی میں واٹر بورڈ کے عملے نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔تاہم مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ 
تازہ ترین