• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار، منشیات فروش خاتون کی رہائی کے خلاف احتجاج

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میں سول سوسائٹی کی جانب سے منشیات فروش اور جوئے،سٹے کا مبینہ طور پر دھندا کرنے والی خاتون کی گرفتاری بعد از رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ، احتجا ج میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی جنھوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور مطالبہ کررہے تھے نوجوان نسل کو منشیات ، جوئے و سٹے سے بچایا، مبینہ منشیات فروش خاتون ادیبہ کا اڈہ بند کیا جائے ۔
تازہ ترین