• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ منزل،بھائی جان چوک پر اسکول کے سامنے کچرا اور آلائشیں جمع

کراچی ( پ ر) فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اب تک نہ اٹھائے جانے کی شکایات موصول ہو ئی ہیں جن میں عائشہ منزل،یاسین آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔عائشہ منزل ،بھائی جان چوک پر وزیر جہاں اسکول کے مین گیٹ پر کچرے کے ساتھ جانوروں کی آلائشیں بھی جمع ہیں جس سے طالبات اور اساتذہ کی آمد و رفت مشکل ہو گئی ہے اور پورے علاقے میں سخت تعفن پھیلا ہوا ہے۔اہالیان علاقہ نے وزیر بلدیات اور مئیر کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول کے سامنے کچرا جمع کر نے کا نوٹس لیں اور فوری صفائی کی ہدایت جاری کی جائے۔
تازہ ترین