• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعد از حج آپریشن، سات پروازوں کے ذریعے2200 حجاج کی وطن واپسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع ہو گیاہےابتدائی سات پروازوں کے ذریعے 2200 سے زائد حجاج کرام فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں یہ پروازیں جدہ اور مدنیہ منورہ سے کراچی، لاہور ، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد پہنچیں۔ پی آئی اے کے سنیئر افسران نے حجاج کا استقبال کیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق وطن واپسی پر حجاج کرام نے پی آئی اے کے انتظامات اور وقت کی باقاعدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا۔پی آئی اے کے صدر و سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے افسران اور اسٹاف کو حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں حج آپریشن 14 ستمبر کو مکمل ہو گا جس میں 290 پروازوں کے ذریعے 82000 سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔
تازہ ترین